کیا مہنگا ہوا اور کیا سستا؟ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد بڑھ گئی۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 9.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت 14.17 فیصد، پیٹرول 3.77 فیصد اور مرغی کا گوشت 3.3 پانچ فیصد مہنگا ہوا۔ لہسن دو فیصد اور چنے کی دال 0.63 فیصد مہنگی ہوئی۔

ہفتہ وار بنیاد پر انڈے 5.78 فیصد، ڈیزل 5.15 فیصد اور ٹماٹر 4.99 فیصد سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں پیاز کی قیمت 132.5 دو فیصد بڑھی۔

ٹماٹر 93.2 ایک فیصد، گندم کا آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد اور ڈیزل 33.08 فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیاد پر آلو 30.01 فیصد، چینی 19.10 فیصد، مرغی کا گوشت 17.68 فیصد اور انڈے 17.41 فیصد سستے ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے