حکومت نے ماری انرجیز کی سندھ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے لیز کی تجدید کردی، کمپنی کو ضلع گھوٹکی میں مزید 40 سال کیلئے ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز الاٹ کردی گئی۔
ماری انرجیز اب گھوٹکی میں نومبر 2065 تک تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کا عمل جاری رکھ سکے گی۔لیز کی تجدید معاہدے میں عائد شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہے۔
ماری انرجیز کا کہنا ہے کہ لیز کی تجدید سے علاقے میں انرجی اور فوڈ سیکیورٹی میں کمپنی کا کردار مزید بڑھے گا۔ماری انرجیز نے پیش رفت سے اپنے شیئر ہولڈرز اور اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا۔
