وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیاہے، 15 ستمبر کو موہنجو دڑو ٹرین بحال کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے راولپنڈی کیلیے بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے، سیالکوٹ سے راولپنڈی کیلیے ٹرین 15 اکتوبر کو چلائی جائے گی۔

وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو دونوں ٹرینیں بحال کرنے کیلیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایم ایل ون پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل ہو گئی  جس کا  جنوری میں آغاز طے کر لیا گیا ہے ۔

حنیف عباسی نے کہا کہ مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کو بدل کر رکھ دے گا،ایم ایل ون پر وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں، توقعات پر پورا اتریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے