وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کاروباری اداروں پر خصوصی توجہ دی ہے: چینی سفیر

پاکستان چین فارما سیوٹیکل بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچینی سفیر جیانگ زیڈونگ  نے کہا کہ پاکستان چین سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت باعث مسرت ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےبزنس ٹو بزنس تعاون کا وژن پیش کیا، وزیراعظم نے بی ٹی بی ماڈل کو عملی تعاون کیلئےایک نئی راہ کے طور پر متعارف کرایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کاروباری اداروں پر خصوصی توجہ دی ہے، مختلف منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے، 20ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم صحت اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، اقدام وزیراعظم کا اپنی عوام کیلئے فلاح وبہبود کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتاہے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں صحت کی سہولیات کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے، پاکستان میں صحت کےشعبے میں ترقی کےوسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان کی 29ادویات کی مصنوعات پہلے ہی چینی منڈی میں داخل ہوچکی ہیں، ہم دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے، کاروباری اداروں کو معیاری خدمات فراہم کریں گے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چینی کاروباری ادارے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں انجام دیں، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، خطے میں امن واستحکام کیلئے چین پاکستان کی حماریت جاری رکھےگا، چین پاکستان دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے