چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نورین نیازی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف کوئی بات نہیں کی۔
ایک بیان میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہن کی ملاقات کے بعد نورین نیازی سے رابطہ ہوا، نورین نیازی نے کہا وہ ملاقات کے بارے میں باہر آکر بات نہیں کریں گی ، اتنابتاسکتا ہوں نورین نیازی اپنےبھائی سےملاقات پرخوش تھیں۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی کی اپنی بہن نورین نیازی سے ملاقات کی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی، یہ کنفرم کرتا ہوں بانی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف کوئی بات نہیں کی، بانی نے پارٹی قیادت سے ناراضگی کے حوالے سے بھی گفتگو نہیں کی۔ لوگ بانی سےمنسوب من گھڑت باتیں نہ پھیلائیں۔
