عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں پیر کو 3 ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے سے 4,627.42 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ کاروباری سیشن کے دوران اس سے قبل قیمت 15 مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔
امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,683.80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دیگر دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 0.3 فیصد کمی سے 68.76 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ پلاٹینم 0.5 فیصد کمی سے 1,868.03 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.3 فیصد کمی سے 1,345.87 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں تیزی نظر آرہی ہے، سونے کی خریداری کا رجحان دوبارہ مضبوط ہوا ہے اور اس کی قیمت بنیادی طور پر کمزور ڈالر سے متاثر ہورہی ہے جبکہ سرمایہ کار بلند بانڈ ییلڈز سے معیشت کو درپیش بنیادی دباؤ اور پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے ممکنہ اشاروں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔
