عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے سی اے اے ون سے بی تھری کردی ۔
بلومبرگ کے مطابق لانگ ٹرم غیر ملکی قرضوں پر ریٹنگ کو بہتر بنایا گیا، لانگ ٹرم مقامی قرضوں پر بھی ریٹنگ بی تھری کردی گئی ہے۔
موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ” مستحکم ” برقرار رکھا ہے۔ گورننس،زرمبادلہ ذخائربہترہونا،قرض لینےکی لاگت میں کمی،معاشی استحکام ریٹنگ میں اضافےکی اہم وجوہات ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کو ریٹنگ میں بہتری سے قرض کی عالمی منڈی میں فوائد ملیں گے،پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ سے سستا قرض اچھی شرائط پر حاصل کرسکے گا،موڈیز کی جانب سے اپ گریڈیشن دیگر ریٹنگ ایجنسیز کو بھی متحرک کریں گی۔
