متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس، مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کےپہلےمشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سماء سامنے لے آیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کےتمام ارکان نے ایوان میں اپوزیشن اتحادکی حمایت کر دی۔ اپوزیشن نے بیروزگاری، مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلیٹی بلز میں ریلیف کیلئے حکومت کو ٹف ٹاٹم دینے پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے جے یوآئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ میں تمام قومی امور پر متفقہ موقف اپنانے پر اتفاق کیاہے، تمام قومی امور پر پی ٹی آئی،جے یو آئی،ایم ڈبلیوایم،پی کے میپ اور سنی اتحاد کونسل یک زبان ہوں گی۔ کسی پارلیمانی بزنس کی حمایت یامخالفت کافیصلہ اپوزیشن کامشترکہ ہوگا۔

محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے پہلے مشترکہ اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ آج خوشی،مبارکباد کا دن ہے، گھٹن کے ماحول میں اپوزیشن آئین کی بادلاستی کیلئے متفق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمود اچکزئی کا کہناتھا کہ اللہ کرے ایک باعزت جمہوری پاکستان کیلئے ہماری کوششیں رنگ لائیں، آج یہاں آزاد عدلیہ اور پاکستان کے نظام کی تشکیل نو کیلئے متحد ہیں، یہ اتحاد پاکستان کی کھوئی ہوئی عظمت کو واپس دلانے میں کردار ادا کرے گا، روزانہ سینکڑوں لوگ پاکستان میں مر رہے ہیں، بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طے پایا ہے معاملات باہمی اتفاق رائے سے طے پائیں گے، ملک میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں، اندرکی کمزوریوں کو چھپایا نہیں جا سکتا، دیکھنا ہو گا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں،ہماری رینکنگ کیا ہے، ایسے وقت میں صوبوں کو توڑ رہے ہیں جب مشکل صورتحال ہے، صوبوں کےحوالے سے نہ ماحول ہے نہ تیاری ہے۔

اجلاس میں محمود اچکزئی،راجا ناصر عباس،مولانافضل الرحمٰن،بیرسٹر گوہر اور دیگر شریک ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے