راولپنڈی، قیدی وین سے فرار ہونے والے 4 مزید قیدی گرفتار، تعداد 11 ہو گئی

راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری میں بڑی پیش رفت  سامنے آئی ہے،  مفرور ملزمان میں سے مزید چار گرفتار کرلیے گئے  ، وین سے فرار ہونے کے بعد سے اب تک گرفتار حوالاتیوں کی تعداد گیارہ ہوچکی ، مزید تین کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔

مفرور ملزمان میں وہاب کو آج صبح گرفتار کیا گیا جو سنگین مقدمے میں نامزد اور گرفتار تھا ۔  دیگر تین ملزمان واحد،دانش اور عبدالرحمان کو دن میں پکڑا گیا ۔ دیگر کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں ۔ کہوٹہ میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل واپسی کے دوران قیدی وین سےحوالاتیوں کےفرارکی سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے ہی سامنے آ چکی ہے ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیدیوں کی وین سے حوالاتی فرار ہورہے ہیں  ۔ پولیس اہلکارایک ملزم کوموقع سےپکڑتے ہیں ۔ 29 جون کو14 حوالاتی  اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کرفرارہوئے تھے ۔ ان میں چار قیدیوں کواُسی روز پکڑلیا گیا تھا، سات بعد میں گرفتار کیے گئے  جبکہ  دیگر چھ تاحال مفرور ہیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے