الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ نشست پر جاری ضمنی انتخاب کا شیڈول واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے سینیٹ کا حلف ہی نہیں اٹھایا، اس لیے ان کی نااہلی کے نتیجے میں کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔ ن لیگ کے ایم پی اے جلال خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کا عمل روک دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے سینیٹ کاحلف اٹھا کر رکنیت حاصل ہی نہیں کی تھی، اس لیےان کی سزا کے نتیجے میں سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔ مرادسعید کی نشست پرجاری سینٹ ضمنی انتخاب کاشیڈول بھی واپس لے لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ایم پی اے جلال خان کی درخواست منظور کرلی، الیکشن کمیشن نے درخواست پرتفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواستگزارجلال خان کے وکیل نے دلائل دئیے کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا،جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیاتو اسکی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کی کہ سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کیا جائے۔
واضح رہے کہ مراد سعید راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی عدالت سے 10 سال کی سزا کے بعد آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے انکی نشت کو خالی قرار دی گئی تھی۔
