اسلام آباد: پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں گزشتہ مالی سال 26-2025 کے دوران تعداد اور مالیت، دونوں حوالوں سے کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
گزشتہ مالی سال مجموعی طور پر 36755 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں جن کی مالیت 187.81 ملین ڈالر رہی۔
اس سے قبل مالی سال 25-2024 میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد تعداد اور مالیت، دونوں لحاظ سے زیادہ تھی۔ اس سال 43675 گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں جن کی مجموعی مالیت 243.85 ملین ڈالر تھی۔
پاکستان میں گزشتہ مالی سال استعمال شدہ گاڑیاں تین مختلف اسکیموں کے تحت درآمد کی گئیں، جن میں ذاتی سامان ، تحفہ اور منتقلی رہائش اسکیمیں شامل تھیں۔
