سٹیٹ بینک کومالی سال 2025-26 میں 1990 ارب روپے کا خالص منافع ہوا ہے، اخراجات نکال کر1932 ارب روپےکانفع وفاقی حکومت کومنتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2025-26 کے اپنے سالانہ مالی گوشوارے جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق سٹیٹ بینک نے مالی سال 2025-26 میں 58 ارب روپے کے اخراجات کئے، سالانہ بنیاد پر سٹیٹ بینک کے اخراجات میں 17فیصد اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک نےمالی گوشواروں کے ہمراہ آڈیٹرز رپورٹ بھی ویب سائٹ پر جاری کردی ، مالی گوشوارے اور آڈیٹرز رپورٹ حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے ۔
