عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,576.30 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.8 فیصد کمی کے بعد 4,629 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

دوسری جانب اسپاٹ سلور ایک فیصد کمی سے 68.54 ڈالر، پیلیڈیم 0.8 فیصد کمی سے 1,339.84 ڈالر جبکہ پلاٹینم 0.6 فیصد کمی کے بعد 1,834.83 ڈالر فی اونس رہا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شرح سود میں اضافے کا امکان 33.9 فیصد جبکہ دسمبر تک اضافے کا امکان 74 فیصد ہے۔ ماہرین کے مطابق بلند شرح سود کے ماحول میں سونا نسبتاً کم پرکشش ہوجاتا ہے کیونکہ اس سے کوئی منافع حاصل نہیں ہوتا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے