پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی،، 26 ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ بننے اور نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کے بعد سیاسی طوفان کچھ تھم گیا ہے،، ایسے میں سرمایہ کاروں نے اعتماد کے ساتھ خریداری کی،،
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں کاروبار تیزی سے شروع ہوا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 992 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا،، اچانک مارکیٹ میں منافع کے لئے فروخت کا دباؤ شروع ہوا جس کے بعد حصص بازار ریڈ زون میں چلا گیا،،
جلد ہی سرمایہ کار مارکیٹ میں واپس آئے،، خریداری کا رجحان بڑھنے پر مارکیٹ نے 87 ہزار کی طرف سفر دوبارہ شروع کیا،، کاروبار بند ہونے سے بیس منٹ پہلے ہنڈرڈ انڈیکس نے بالآخر 87 ہزار کی حد عبور کر لی،،
کاروباری سیشن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 728 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،
آج مارکیٹ میں 70 کروڑ حصص کا لین دین ہوا اور سرمایہ کاروں نے 66 ارب روپے کا منافع کمایا،، کاروباری مالیت 26 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد رہی،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 352 ارب روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے پر پہنچ گئی،،