ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے ڈریپ کو موجودہ فارمولہ ازسرنو مرتب کرنے اور ہارڈشپ پالیسی میں فوری تبدیلی کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر احد چیمہ کی زیرصدارت ادویات کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ احد چیمہ نے ڈریپ کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے موجودہ فارمولے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور جامع نظرثانی کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہارڈشپ پالیسی کے تحت ریلیف صرف حقیقی اور ناگزیر کیسز میں ملنا چاہیے، حکومتی ریلیف کا فائدہ ادویات کی قیمتوں میں بھی نظر آنا چاہیے۔

احد چیمہ نے کہا ٹیکس رعایت یا دیگر حکومتی ریلیف کے بعد تمام اضافی لاگت صارف پر منتقل کرنا قابل قبول نہیں۔ درآمد کنندگان اور ریٹیلرز کے مارجنز کو معقول بنانے کا طریقہ کار بھی نئے ہارڈشپ رولز کا حصہ بنایا جائے۔

متعلقہ کیسز میں تقریباً 40 فیصد تک موجود مارجنز کو معقول بنانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ سیکرٹری صحت اور سی ای او ڈریپ کو نظرثانی شدہ قواعد جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے