سوشل میڈیا پر پنشن میں فوری اضافے سے متعلق مطالبے پر ای او بی آئی نے وضاحت جاری کر دی ہے، یہ بھی کہا ہے پنشنرز اور عوام سوشل میڈیا کی غیر مصدقہ خبروں پر ہر گز یقین نہ کریں ۔
ترجمان ای اوبی آئی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پنشن میں اضافہ پنشن فنڈ کی مالی پوزیشن اورایکچوریل جائزےسےمشروط ہے ۔ اگست دو ہزار پچیس میں تقریباً ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد اضافہ کیا گیا ۔ کم از کم پنشن دس ہزار سے بڑھا کر 11ہزار 500روپے ماہانہ کی گئی ۔
ترجمان کے مطابق پنشن میں اضافے کے بقایاجات کی مد میں اربوں روپے پنشنرز کو ادا کیے گئے ، پنشنرز اور عوام سوشل میڈیا کی غیر مصدقہ خبروں کے بجائے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے ۔
