واشک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید دو دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے۔ مارے گئے دونوں دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر حملوں میں ملوث تھے۔

کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ جبکہ بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ و گولہ بارود بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردا کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے