پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی جانے والی پرواز کے کارگو ہولڈ کے پینل پر آگ کی نشاندہی کے بعد کپتان نے طیارہ ٹیک آف کے 15 منٹ بعد واپس ایئرپورٹ اتار لیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق پرواز پی کے 784 کےطیارےمیں آگ کی نشاندہی پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فائر بریگیڈ کا عملہ رن وے پر پہنچ گیا۔
کپتان نے پینل پر آگ کی نشاندہی کے بعد بوئنگ 777 طیارے کو واپس ایئرپورٹ اتارا، جسے پارکنگ پر منتقل کرنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ کارگو ہولڈ کی جانچ میں مصروف ہے۔
ذرائع کےمطابق طیارے میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت ایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ کارگو ہولڈ میں آگ کی وجہ جاننے کے لیے مزید جانچ جاری ہے۔
