ایف بی آر افسران سے غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات کی تفصیلات طلب

ایف بی آر  نے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے افسران کو غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات کا ڈیکلریشن فوری جمع کرانے کی آخری یاد دہانی کرا دی۔ ڈیکلریشن نہ دینے یا غلط معلومات فراہمی پر سول سرونٹس رولز کے تحت سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شہریت اور پاسپورٹ سے متعلق ڈیکلریشن جمع کرانے کی 90 روزہ مدت 30 اگست کو ختم ہو چکی تاہم متعدد افسران نے ابھی تک فارم جمع نہیں کرائے۔

نئی ہدایات کے تحت کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سمیت تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کے لیے اپنی اور اہل خانہ کی غیر ملکی شہریت دینا ضروری ہے۔ پاسپورٹس اور غیر ملکی سے شادی کی صورت میں تفصیلات ظاہر کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ مخصوص فارم ای میل کے ذریعے متعلقہ سیکریٹریز کو فوری بھیجا جائے، ڈیکلریشن جمع نہ کرانے یا غلط معلومات دینے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت ‘مس کنڈکٹ’ اور بدانتظامی کی کارروائی کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے