دورۂ انگلینڈ میں ناکامی، پی سی بی کے فیصلوں پر سابق کرکٹرز کی کڑی تنقید

نیشنل انڈر 15 کپ 2025-26 کا آغاز آج، 18 ٹیمیں اور 49 میچز پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا امتحان

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حالیہ فیصلے شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ سابق اور معروف کرکٹرز نے ٹیم میں مسلسل تبدیلیوں، کھلاڑیوں کے انتخاب اور دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت کر پاکستان کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس فیصلے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ٹیم کے انتخاب کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے۔

پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقید کی۔ ان کے مطابق بورڈ مسلسل تبدیلیاں کرتا رہتا ہے اور ٹیم کو مطلوبہ استحکام نہیں مل رہا۔ مکی آرتھر نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کامیاب ٹیم کے لیے مستقل حکمت عملی اور تسلسل ضروری ہوتا ہے۔

سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم اور کھلاڑیوں کے بارے میں احتساب کا عمل دورہ مکمل ہونے کے بعد ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق دورے کے دوران بڑے فیصلے کرنے کے بجائے مکمل جائزہ لینے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی طے کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بھی پاکستان ٹیم میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو دورے کے دوران واپس بھیجنے سمیت متعدد فیصلوں پر سوال

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے