اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول جھیل کے کنارے پاکستان نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
عدالت نے نیول سیلنگ کلب کی عمارت گرانے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا جبکہ سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیدیا۔
جسٹس انعام امین منہاس ، جسٹس شاہ رخ ارجمند نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں، 2022 کے سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ نے کالعدم قرار دیا۔
وزارت دفاع ، سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی و دیگر نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کی جانب سے اشترا اوصاف پیش ہوئے۔
عدالت نے آڈیٹر جنرل کو قومی خزانے کو نقصان کا تخمینہ لگانے اور ملوث افسران سے رقم واپس لینے، نیول فارمز کو پاکستان نیوی ہیڈکوارٹر کے آفس کے نام پر زمین کا انتقال غیر قانونی قرار دینے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔
