پاکستان کا نیا خارجہ سیکرٹری کون؟ وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع

اسلام آباد: پاکستان کے خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 18 ستمبر کو 60 سال کی عمر مکمل کرکے ریٹائر ہو جائیں گی، جبکہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے امکانات انتہائی کم بتائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو 18 ستمبر تک وزارت خارجہ کے گریڈ 22 کے سینئر ترین سفارتکاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار، رضوان سعید شیخ اور فیصل نیاز ترمذی سمیت سینئر سفارتکاروں کے نام زیرغور ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے