لندن: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں ہفتے تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے سودے 15 سینٹ اضافے کے بعد 95.67 ڈالر فی بیرل ہوگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 26 سینٹ اضافے کے بعد 91.56 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ کی قیمت میں 7.1 فیصد جبکہ میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتیں جولائی کے وسط کے بعد سب سے بڑے ہفتہ وار اضافے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی اور خطے میں فوجی کارروائیوں نے سرمایہ کاروں میں مشرق وسطیٰ سے تیل کی فراہمی کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں۔
مشرق وسطیٰ عالمی توانائی کی سپلائی کا اہم مرکز ہے، اس لیے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کی صورت میں تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آنے کا خدشہ ہے۔
