محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ہری پور، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند اور چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ، خیبر، کرم، کوہاٹ اور ہنگو میں بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز مردان اور کرم میں بارش ہوئی، تخت بھائی اور پارا چنار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
