یومِ دفاع و شہداء، صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا شہداء و غازیوں کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِمملکت آصف علی زرداری نےکہا کہ 1965 کی جنگ میں دفاعِ وطن کےلیےدی گئی قربانیاں آنے والی نسلوں کےلیےمشعلِ راہ ہیں،ستمبر 1965 کاجذبہ آپریشن بنیانِ مرصوص اورمعرکۂ حق میں بھی نمایاں رہا،ملکی خودمختاری، سلامتی اور دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدرِمملکت نےکہا کہ بھارت، طالبان رجیم، فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کا گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،مسئلہ کشمیر کےمنصفانہ حل کے بغیرخطےمیں پائیدار امن ممکن نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نےفیلڈ مارشل عاصم منیر اورمسلح افواج کے سربراہان کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کوسراہتےہوئےکہاکہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے،یہ دن دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج اور قوم کے عزم و قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ ہائبرڈ وارفیئر اور دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو قومی یکجہتی کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا،انہوں نےمکہ معاہدے کو علاقائی سلامتی میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کا مظہر قرار دیا۔

قائم مقام صدر یوسف رضاگیلانی نے بھی مسلح افواج کی بے مثال جرأت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور فوج کے باہمی اتحاد سے ہی ملک کی سلامتی اور پائیدار ترقی ممکن ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے