صوبوں کے معاملے پر جو بھی صورتحال بنے گی اس پر عمل ہو گا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی والے ایک پوزیشن لے رہے ہیں اور  اپنی رائے کا اظہار کرنا اُن کا حق ہے لیکن صوبوں کے حوالے سے جو بھی صورتحال بنے گی  اُس پر عمل ہو گا  اور کسی سیاسی جماعت کے مفادات کا تحفظ نہیں ہوگا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات اہم ہیں ،ایسا نظام ہونا چاہیئے جو عوام کو نچلی سطح پر سہولتیں دے، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹ کا آغاز اسلام  آباد سے ہو تو اچھا ہو گا، اچھا ہے وفاق میں کوئی خودمختار ادارہ اسمبلی یا صوبائی حکومت بنے، بھارت سمیت کئی ملکوں کے درالحکومتوں میں الگ حکومتیں ہیں،  وفاق میں کوئی انتظامی یونٹ بنتا ہے تو صوبوں کیلئے بھی پیروی کرنا آسان ہوگا، نئے صوبوں کے قیام کے معاملے میں کسی ہچکچاہٹ والی بات نہیں، افغانستان کے چند صوبے تھے،وہاں کمزور حالات کے باوجود 34 صوبے بن گئے، میرا خیال ہے کہ نئے انتطامی یونٹ بننے سے وفاق زیادہ مضبوط ہوگا،  صوبے پر مسئلہ ہے،انتظامی یونٹ کا لفظ استعمال کیا جائے تو بہتر اورقابل قبول ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے