سول ہسپتال مٹھی میں 8 ماہ میں 480 نوزائیدہ بچے جاں بحق

تھر پارکر کے سول ہسپتال مٹھی میں رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران غذائی قلت، کم وزن اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے 480 نوزائیدہ بچے انتقال کر گئے ہیں۔

ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق جنوری سے اگست تک 2732 بچوں کو داخل کیا گیا، ماہانہ اموات کی شرح جنوری 70، فروری 39، مارچ 54، اپریل 47، مئی 65، جون 75، جولائی 69 اور اگست میں 61 بچے جاں بحق ہوئے۔

ریکارڈ سے مزید پتا چلا کہ اسی عرصے کے دوران 1387 بچوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا گیا، جبکہ 106 بچوں کو مزید علاج کے لیے دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کیا گیا۔

خیال رہے کہ تھرپارکر میں غذائی قلت، کم عمری میں شادی، ماؤں میں غذائی قلت اور وبائی امراض بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سول ہسپتال مٹھی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس سنگین صورتحال پر مکمل معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا اور ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔

تھر پارکر میں صحت کی سہولیات اور غذائی قلت کے سنگین بحران کی عکاسی ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے