شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، شراکت داری مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف نے گیٹس فاؤنڈیشن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کے بعد اب گیٹس فاونڈیشن کے ساتھ ملکر معاشی خودمختاری کیلئے اقدامات کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں کلپنا کوچر اور انیتازیدی شامل تھیں۔ ملاقات میں پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون اور شراکت داری مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ترقیاتی چیلنجز کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل معاونت کوسراہا اور کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور کمزور طبقات کیلئے قابل قدر کردار ادا کیا۔ پولیو فری پاکستان کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے پُرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ کیش لیس اکانومی حکومت کے تبدیلی کے ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے۔ اس کا مقصد شہریوں کی زندگی آسان بنانا ہے۔ حکومت اور گیٹس فاؤنڈیشن کی مشترکہ کوششوں سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے