چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس کے چیمبر میں اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں 27 ستمبر احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی، پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کی گئی۔

ملک کے بگڑتے حالات پر تمام جماعتوں سے رابطہ کر کے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 15 ستمبر کو تحریک تحفظ آئین کا اجلاس ہوگا اور اے پی سی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا اور وزیراعظم سے مشاورت کیلئے دن اور وقت مانگ لیا۔

اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے