مریم نواز کا ساہیوال میں مزید 14 الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو ساہیوال میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا جبکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان نے ساہیوال ڈویژن کے لیے 10 جدید ترین نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے اقدام پر اظہار تشکر کیا اور ساہیوال و دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر بھی اظہار تشکر کیا۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ ساہیوال میں عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ سبیل اور بالا موڑ الیکٹروبس ہزاروں لوگوں کو سہولت مہیا کررہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑے شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔ نواز شریف سکولز آف ایمیننس میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے