حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا ہے،، ججز کی تعداد میں اضافے کے لئے حکومت کو آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں رہے گی،، یہ کام حکومت ایک سادہ بل کے ذریعے انجام دے گی،،
ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی،، اسی طرز کا ایک بل حکومتی بینجز سے بیرسٹر دانیال چوہدری نے جمع کروایا ہوا ہے،، حکومت اس بل کو از خود اختیار کر کے قومی اسمبلی میں پیش کر دے گی،،