موبائل انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز کا معیار بہتر بنانے کیلئے پی ٹی اے متحرک ہو گیا، اسلام آباد میں موبائل سروسز کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور دیگر بڑے شہروں میں بھی معیار جانچا جائے گا۔
موبائل انٹرنیٹ اور وائس سروسز کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے پی ٹی اے افسران فیلڈ میں پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے افسران کو موبائل سروسز کے معیار کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تمام موبائل کمپنیوں کی سروس کا معیار اور ٹاورز کی ورکنگ چیک کی جائے گی۔اسلام آباد کے بعد کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی موبائل سروسز کا معیار جانچا جائے گا۔سروس کوالٹی کے ساتھ فائیو جی رول آؤٹ کی پیش رفت کی بھی نگرانی ہوگی۔
