Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک سڑک بنا دی گئی

اگست 8, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ڈر،مودی کا ٹرمپ سے ملاقات سے انکار

اگست 8, 2025

پاکستان کی غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت

اگست 8, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک سڑک بنا دی گئی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ڈر،مودی کا ٹرمپ سے ملاقات سے انکار
  • پاکستان کی غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت
  • چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات،شراکت اقتدار پر بات چیت کی
  • اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر غیر قانونی،ناجائز قبضے کی منظوری ناقابل قبول ہے:وزیراعظم
  • ٹرمپ ٹیرف:بھارت نے امریکی اسلحہ کی خریداری روک دی
  • پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش،بھارتی حمایت یافتہ 33دہشت گرد ہلاک:آئی ایس پی آر
  • امریکی ٹیرف 100 سال کی بلند ترین سطح پر ، عالمی تجارتی نظام ہل کر رہ گیا
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»پی آئی اے کی نجکاری: بڈر کی صرف 10 ارب کی بولی مسترد
پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری: بڈر کی صرف 10 ارب کی بولی مسترد

EditorBy Editorاکتوبر 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تقریب ہوئی جہاں واحد بولی دہندہ کی پیش کش پر انتظامیہ سرپکڑ کر رہ گئی۔ نجکاری کمیشن نے کم سے کم 85 ارب روپے کی بڈنگ مانگی تھی لیکن بولی صرف 10 ارب روپے کی لگائی گئی جسے مسترد کردیا گیا۔

مجموعی طور پر نجکاری کمیشن نے ابتدائی طور پر 6 بولی دہندگان کو اہل قرار دیا تھا، 6 کنسورشیم خسارے میں چلنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے لیے بولی لگانے کے اہل تھے، تاہم ان میں سے 5 اس عمل سے دور رہے۔

حکومت نے ایئر بلیو لمیٹڈ، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، ایئر عربیہ کی فلائی جناح، وائی بی ہولڈنگز پرائیویٹ، پاک ایتھنول پرائیویٹ اور رئیل اسٹیٹ کنسورشیم بلیو ورلڈ سٹی کو قومی ایئرلائن میں اکثریتی حصص کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بولی کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی لگائی جسے مسترد کردیا گیا۔

نجکاری کمیشن نے کم سے کم 85 ارب روپے کی بڈنگ مانگی تھی۔ابتدائی بولی مسترد کئے جانے کے بعد اب دوسری بولی لگائی جائے گی۔

تفصیلی جائزے کے بعد نجکاری کمیشن کے بورڈ نے تکنیکی، مالی اور دستاویزی ضروریات کی بنیاد پر ان کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا اور انہیں بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لیے اہل قرار دیا۔

کامیاب بولی دہندگان پی آئی اے کے حصص کے سرمائے کا 51 فیصد سے 100 فیصد حصہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

یاد رہے کہ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس کے سرمائے کا تقریبا 96 فیصد حصہ حکومت کے پاس ہے۔

پی آئی اے مختلف کاروباری شعبوں میں کام کرتی ہے جن میں مسافروں کی خدمات، گراؤنڈ ہینڈلنگ، فلائٹ ٹریننگ، کارگو، انجینئرنگ اور ان فلائٹ کیٹرنگ شامل ہیں۔

اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی بولی کھولنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی جہاں سیکریٹری وزارت نجکاری جاوید پال اور سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ، چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور سی ای او بلیو ورلڈ ایوی ایشن میثم رضا، سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اسٹیج پر موجود رہے۔

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو ائیر لائن کی خریداری کے لیے واحد بولی جمع کرائی گئی تھی، نمائندہ بلیو ورلڈ کنسورشیم ولی محمد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

بلیو ورلڈ کنسورشیم نے نجکاری کی شرائط کو تسلیم کر لیا اور حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم از کم قیمت 85ارب 30 لاکھ روپے مقرر کردی تھی۔

پی آئی کی نجکاری کے واحد بولی دہندہ نے پی آئی اے کے 60فیصد شیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی، اس موقع پر واحد بڈر کی بولی پر قہقہے لگے۔

اسٹیج پر موجود لوگ بھی بولی پر خود مسکرا دیے، جبکہ 152 ارب اثاثوں کی مالیت ایئر لائن کی بولی پر پی آئی اے انتظامیہ نے سر پکڑ لیے اور نجکاری کمیشن کے لوگ بھی بڈ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم ازکم معین کردہ بولی 85 ارب سے زاید مقرر کی تھی تاہم بولی دہندہ کو اپنی بولی پر نظر ثانی کے لیے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا تھا۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 30 منٹ بعد بولی دہندہ کنسورشیم نے بولی 10 ارب روپے سے بڑھانے سے انکار کردیا اور 10 ارب روپے کی بولی پر قائم رہنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعد نذیر نے کہا کہ حکومت اگر پی آئی اے کی نجکاری نہیں کرتی تو خود چلائے۔

Blue World City Fly with US Pakistan Pakistan International Airlines PIA Privitization
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک سڑک بنا دی گئی

اگست 8, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ڈر،مودی کا ٹرمپ سے ملاقات سے انکار

اگست 8, 2025

پاکستان کی غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت

اگست 8, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک سڑک بنا دی گئی

اگست 8, 20251

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ڈر،مودی کا ٹرمپ سے ملاقات سے انکار

اگست 8, 20251

پاکستان کی غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت

اگست 8, 20257

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات،شراکت اقتدار پر بات چیت کی

اگست 8, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025749

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025749

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025562

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024514

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025459
Don't Miss
پاکستان

اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک سڑک بنا دی گئی

By Editorاگست 8, 20251

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک کی پہلی…

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ڈر،مودی کا ٹرمپ سے ملاقات سے انکار

اگست 8, 2025

پاکستان کی غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت

اگست 8, 2025

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات،شراکت اقتدار پر بات چیت کی

اگست 8, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک سڑک بنا دی گئی

اگست 8, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ڈر،مودی کا ٹرمپ سے ملاقات سے انکار

اگست 8, 2025

پاکستان کی غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت

اگست 8, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025749

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025562

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024514

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.