ملکی صنعتی شعبے میں بہتری، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ 9.5 فیصد،سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ

ملکی صنعتی شعبے سے حوصلہ افزا خبر سامنے آگئی، جولائی 2026 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ریسرچ رپورٹ کے مطابق جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیاد پر 9.5 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 3 فیصد اضافہ ہوا،جون 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم جولائی میں صنعتی پیداوار میں نمایاں بہتری آئی۔

اعدادوشمار کے مطابق ٹوبیکو، فرنیچر، ملبوسات اور پیپر اینڈ بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا،ٹوبیکو کی پیداوار میں ماہانہ بنیادپر 83 فیصدجبکہ فرنیچر کی پیداوار میں 88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اسی طرح ملبوسات کی پیداوار میں 44 فیصد اورپیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 27.5 فیصد اضافہ ہوا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے