پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ

پاکستان میں دو سال بعد براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026 میں پاکستان میں 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

اگست میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں ماہانہ بنیاد پر 77 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ، جولائی اور اگست میں پاکستان میں مجموعی طور پر 50 کروڑ ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ اس عرصے میں سرمایہ کاری میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں چینی کمپنیوں نے 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

کینیڈا کی کمپنیوں نے 5 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، ہانگ کانگ نے 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جبکہ سوئٹزرلینڈ کی کمپنیوں نے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے