پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 کیلئے ہوگا۔
وزارت توانائی،پیٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیریقینی صورتحال کےباعث پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلندسطح پر برقرار ہیں،عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں ، آج اعلان کردہ اضافہ عالمی منڈی میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس،پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کےباعث کی گئی
