پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
24 قیراط فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 423 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگئی۔
کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 378 ڈالر کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 300 روپے بڑھ کر 7 ہزار 169 روپے ہوگئی۔
