رستم؛ کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور: رستم کے علاقے مچھی جعفر آباد میں کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی، اہلکاروں نے تینوں افراد کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق افراد میں 12 سالہ شاہ روم، اسکا والد 47 سالہ اعجاز اور 45 سالہ الف ذادہ شامل ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد کے کنویں میں گرنے سے متعلق پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے