وزیراعظم نے بار بار اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، پھر بھی جھتے لانے ہیں تو آئیں ہم تیار ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی مشترکہ اجلاس ہوا جس میں احتجاج کی کال پر بات ہوئ تاہم احتجاج کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے اور کوئی بھی نکلنےکی کوشش کرتا ہے تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، اگر پھر بھی جتھے لانے ہیں تو آئیں ہم تیار ہیں ۔

تفصیلت کے مطابق محسن قوی کا کہناتھاکہ ماضی میں ہمارے نقصان بہت زیادہ ہوتے رہے ہیں، ایک طرف شہداء کے جنازے اٹھائیں، دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کریں،بہتر ہو گا کسی بھی طریقے سے وزیراعلیٰ کے پی دہشتگردوں سے نمٹیں، جان ومال کا تحفظ کرنا ہے،یہ وزیر داخلہ کا کام ہے، سیاسی جلسے جلوس ہوتے رہتے ہیں یہ جتھے جو تیار ہو کر آتے،اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیرداخلہ   کا کہناتھا کہ ایک بھی جان جاتی ہےتو اس کےذمہ داراس کے آرگنائزر ہوں گے،اپوزیشن کے اندر سمجھ دارلوگ ہیں،وہ غورکریں گے کہ اس معاملے کو سمجھیں گے،وزیراعظم نے بار بار کہا ہے مذاکرات کریں، پھربھی جھتے لانے ہیں تو آئیں ہم تیارہیں، سمجھدار پاکستانی اور سیاستدان کی حیثیت سے بات چیت کرنی چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے