حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیاہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق 19 سے 21 ستمبر تک ہوگا۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں تبدیلی اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 19 سے 21 ستمبر تک ہوگا۔
