امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج کا شوق نہیں، حکومت آج ہی پیٹرولیم لیوی ختم کردے تومارچ منسوخ کر دیں گے۔
خیبر پختونخوا میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 20 ستمبر سے لانگ مارچ شروع ہوگا، 23 یا 24 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، میں کراچی سے ٹرین مارچ کے ذریعے نکلوں گا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں لیکن حکومت ماننے سےانکار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مارچ کریں گے، اگر رکاوٹ آئی توپھر اس رکاوٹ کو ختم کرنا ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پارٹیوں کے بدلنے سے حالات نہیں بدلتے جن جماعتوں میں مافیا ہو وہ ان کے خلاف کیسے آواز اٹھاسکتےہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو بھی عوامی مسائل کی طرف توجہ دینی ہوگی، نہ معشیت ٹھیک ہوتی ہے نہ امن قائم ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا
