پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق چین، کینیڈا اورمتحدہ عرب امارات سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ اگست میں خالص غیرملکی سرمایہ کاری 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالرریکارڈ تک پہنچ گئی ہے جو کہ دو سال کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران بیرونی سرمایہ کاری سے رقم کے اخراج میں بھی کمی ہوئی۔
سرمایہ کاری میں اضافے سے پاکستان کی خالص ایف ڈی آئی پوزیشن مضبوط ہوگئی جو معاشی استحکام کی مثبت علامت ہے۔ پاکستان معیشت کو سرمایہ کاری کےذریعے پائیدارترقی کی طرف لےجانےکی کوشش کر رہا ہے۔
