علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمی خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا

علیمہ خان کے بعد پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اورعظمی خان کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی، عظمی خان اور علیمہ خانم کے بیٹے شیرشاہ اور شاہ ریز کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی نقص امن کے خدشات کے پیش نظر کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ تین (تھری ایم پی او) کے تحت گرفتار کر کے 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کی تاریخ سے لے کر 30 روز کے لیے علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل لاہور کے سپرنٹنڈنٹ کی تحویل میں رکھا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے