دو برس میں بیرون ملک کتنے پاکستانی ورکرز جان سے گئے؟ اعداد و شمار جاری

دو برس میں بیرون ملک مقیم 799 پاکستانی ورکرز مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ اموات سعودی عرب میں ہوئیں۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق دو برس کے دوران 13 مختلف ممالک میں 799 پاکستانی ورکرز حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ سعودی عرب میں 575 اور متحدہ عرب امارات میں 104 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوئے، جبکہ ملائیشیا میں 35 اور لیبیا میں 13 پاکستانی ورکرز جان سے گئے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 10، قطر میں 19، عمان میں 16، بحرین میں 9، ترکیہ میں 6 اور اسپین میں 3 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوئے، اٹلی اور جرمنی میں دو، دو ہلاکتیں ہوئیں۔

جاں بحق پاکستانیوں کے تین ہزار 488 خاندانوں کو ایک ارب 30 کروڑ روپے ادا کیے گئے، جبکہ ریاض، ابوظبی، دبئی، قطر، کویت اور بحرین سے بھی واجب الادا رقوم دلوائی گئیں۔ پاکستانی مشنز نے 294 خاندانوں کو 75 کروڑ 32 لاکھ 90 ہزار روپے ادا کیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے