ایم کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے: شرجیل میمن

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم فتنہ و افراتفری، 90 کی دہائی کی سیاست چاہتی ہے، ان کی سازش ناکام بنائیں گے، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی 1990ء والی دہائی کی سیاسی راہ پر چل رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کوبھتہ خوری، بوری بند لاشیں، اغوا برائے تاوان، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ایم کیو ایم نے دی، سندھ اسمبلی صوبوں کے حوالے سے اپنا فیصلہ قرارداد کے ذریعے دے چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم فساد و فتنے کو ہوا دے کر نفرت کے بیج بونا چاہتی ہے، اردو بولنے والوں کی اکثریت خود کو سندھی سمجھتی ہے، ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پرایک بار پھر تقسیم اور نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے