وزیراعظم کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد  سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم  شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان اور کویت کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا۔۔  امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پاک کویت مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے