بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور اسلحے پر پابندی

معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر کے عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور نمائشِ اسلحہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر اجتماع، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اسی نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب کرنے یا ایسا کوئی ذریعہ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔

حکومت نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے