علامہ راجہ ناصر عباس کا گلگت بلتستان انتخابات پر ردِعمل سامنے آگیا

اپنے ردِ عمل میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں نتائج میں ردوبدل اور دھاندلی کی گئی۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ نتائج میں تاخیر اور مخصوص نتائج کی تشہیر، انتخابی عمل پر سوالات اٹھاتے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر نتائج تقسیم کیے گئے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو مساوی انتخابی مواقع فراہم نہیں کیے گئے، حکومتی پالیسیوں نے مسائل کم کرنے کے بجائے بڑھائے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے