نیوکلیئر پاور پلانٹ چشمہ ون نے 427 روز مسلسل، محفوظ اور بلا تعطل آپریشن کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ نیوکلیئر پاور اسٹیشن سے بجلی کی پیداواری لاگت 6روپے 87پیسے فی یونٹ رہی جو پن بجلی کے بعد سب سے سستی بجلی ہے۔
ایٹمی توانائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق شاندار کارکردگی کے باعث چشمہ ون پلانٹ نے انڈیکس میں مسلسل دو سہ ماہیوں میں 100 اسکور حاصل کیا ۔ چشمہ نیوکلیئر پاور جنریٹنگ اسٹیشن سے بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے ستاسی پیسے فی یونٹ ہے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3ہزار 530میگاواٹ ہے۔ چشمہ ون کا ریکارڈ انجینئرز، سائنسدانوں اور عملے کی تکنیکی مہارت اور ٹیم ورک کا مظہر ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی توانائی کے تحفظ میں پی اے ای سی کے کردار کو مزید اجاگر کرتی ہے۔
