خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں کی گئیں تبدیلیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں کی گئیں تبدیلیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کے مطابق پولیس براہ راست حکومت کوجواب دہ ہوگی ۔ گریڈ 18 سے اوپر کے افسران کے تقرری و تبادلے کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہوگا، گریڈ18تک کے تقرروتبادلے کا اختیار آئی جی کو ہوگا۔

پولیس پالیسی بورڈ کی سربراہی بھی وزیراعلیٰ کے پاس ہوگی، آئی جی آزادانہ طریقے سے اپنے اختیارات استعمال کرسکے گا، آئی جی،5سینئرافسران پولیس پالیسی بورڈ کے ممبران ہوں گے، نیاآپریشنل بورڈبنے گا،آئی جی سربراہ ہوں گے۔

مجوزہ پولیس ایکٹ2026میں ڈی آرسیز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، حکومت نےمجوزہ پولیس ایکٹ میں ڈی آرسیزکوختم کرنےکی تجویزدی تھی۔ پولیس پالیسی بورڈ کی صدارت کے اختیارات آئی جی سے وزیراعلیٰ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

آفتاب عالم کے مطابق پبلک سیفٹی کمیشن کو مضبوط کیاگیا ہے، جو پولیس کےاختیارات کے تجاوز کے معاملے میں شکایات سنےگا، پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کو مضبوط اور فعال کیا گیا ہے، پولیس کی محکمانہ اور آپریشنل خود مختاری بحال رکھی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے